فری لانسنگ:
انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے پیسے کس طرح کماتے ہیں؟
آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود اپنے کلائنٹ کے لیے کام کر سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو گھنٹوں کے حساب سے پیسے ملیں گے اور وہ بھی امریکی ڈالرز میں۔
فری لانسنگ آخر ہےکیا؟
فری لانسنگ سے مراد انٹرنیٹ پر کسی بھی ملک میں موجود ایک فرد یا کمپنی کے لیے کام کے عوض پیسے وصول کرنا ہے۔
دنیا بھر میں لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کئی طریقوں سے کما سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دنیا میں بہت سے پلیٹ فام موجود ہیں ان میں سے ایک طریقہ ای کامرس یعنی آن لائن کاروبار ہے جبکہ دوسرا طریقہ کونٹینٹ یعنی ایسا مواد لکھنا، تصاویر یا ویڈیوز بنانا جو لوگوں میں مقبولیت حاصل کر سکے۔
اسی طرح فری لانسنگ ایک تیسرا ذریعہ ہے جو جنوبی ایشیاء میں تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ آپ کے پاس ایک اچھا انٹرنیٹ اور لیپ ٹام موجود ہو تو آپ کہیں سے بھی فری لانسنگ کر سکتے ہیں۔‘
ایک زمانہ پہلے کام کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا تھا۔ پہلے پڑھائی کے بعد لوگ نوکریاں تلاش کرتے تھے۔ لیکن اب زمانہ بدلتا جا رہا ہے اور لوگوں کو جسمانی طور پر کسی دفتر میں موجود ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ گھر بیٹھ کر بھی وہ کام کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ میں کیا کیا کام کیا جا سکتا ہے؟
ویسے تو فری لانسنگ میں آپ ہر ممکن (اور جائز) کام کر سکتے ہیں۔ لیکن آسان طریقہ یہ ہیکہ آپ اس میں ڈیٹا انٹری کریں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ لکھنے میں اچھے ہیں تو کسی کی ویب سائٹ، بلاگ یا فیشن پر تحریر لکھ سکتے ہیں۔
’سپریڈ شیٹس، ایم ایس ورڈ یا آفس سے متعلق کوئی کام، بنیادی گرافک ڈیزائنگ یا سوشل میڈیا پوسٹ بنانے کا کام اس وقت فری لانسنگ میں کافی چل رہا ہے۔
اس وقت فری لانسنگ کی ڈیمانڈ جن شعبوں میں ہیں ان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور ایفلیٹ مارکیٹنگ آ جاتی ہیں۔ ’
سافٹ ویئر اور ایپ بنانے کے کام کی دنیا بھر میں کافی مانگ ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے آپ اس قسم کے ہنر سیکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے آپ کے پاس ایک متبادل ذریعہ آمدن موجود ہو۔
فری لانسرز کس طرح پیسے کماتے ہیں؟
’کمپیوٹرز کی مدد سے آپ ایسی صلاحیتیں سیکھ سکتے ہیں جن کی بدولت اب یہ ضروری نہیں کہ آپ کسی ایک کمپنی یا ملک میں کام کریں۔‘
’ان چند سکلز میں گرافک ڈیزائن، ویب سائٹ بنانا، سرچ انجن اوپٹیمائزیشن ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا، ای کامرس اور تصانیف لکھنا شامل ہے .
اس نوعیت کے بنیادی ہنر سیکھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں کیونکہ ’فری لانسنگ کے لیے کچھ ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ اپنا اکاؤنٹ بنا کر کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔‘
آپ فیور ( Fiverr) اور اپ ورک ( Upwork) سمیت ایسی کئی ویب سائٹس پر کام تلاش کرسکتے ہیں۔ یہاں اپنی پروفائل بنانے کے بعد لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ ضروریات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔
کام مکمل ہونے پر یہ ویب سائٹس کام دینے والے سے پیسے وصول کرتی ہے، اپنی کٹوتی کرتی ہے اور آپ کو پیسے ادا کر دیتی ہیں۔ لیکن بعض لوگ اعتماد بحال ہونے پر تیسرے فریق کو شامل نہ کرتے ہوئے باہمی سطح پر لین دین کر لیتے ہیں۔
فری لانسنگ میں کتنے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
، اس کا انحصارآپ کی صلاحیت، ہنر مندی، کام کی نوعیت اور وقت کے دورانیے پر ہوتا ہے۔
جب کام کے عوض پیسے ڈالرز میں ملتے ہیں تو اس کی قدر کافی زیادہ ہوتی ہے۔‘
’فری لانسنگ کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ روپے میں نہیں بلکہ ڈالر میں پیسے کماتے ہیں۔۔۔ جب لوگ باہر سے پیسے کماتے ہیں تو اس سے انفرادی اور ملکی فائدہ ہوتا ہے۔'
جنوبی ایشیا میں نوکریوں کی کمی ہے اور انٹرنیٹ پر فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ ایک متبادل کے طور پر نوجوانوں کے لیے موجود ہے۔ بعض لوگوں نے فری لانسنگ کی مدد سے اپنی خود کی کمپنیاں قائم کر لی ہیں۔ ’مختلف ویب سائٹس پر ایک کام کے لیے چند ڈالرز سے ریٹ بڑھتا بڑھتا ہزاروں ڈالرز تک بھی جا سکتا ہے۔’
لیکن کیا انٹرنیٹ پر پیسے کمانا اتنا آسان ہے؟
جنوبی ایشیاء سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگ اپنی صلاحیتیں استعمال کر کے انٹرنیٹ پر پیسے کمانا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ کوئی شخص فوراً اس میں کامیاب ہوجائے۔
تاہم آپ کو اپنی صلاحیتوں پر پورا یقین ہونا چائیے جنوبی ایشیا میں ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے بیٹھے اپنے ہنر اور کام سے باہر کی دنیا سے پیسے کما سکتے ہیں۔‘
جنوبی ایشیا کے لوگ اپنے خطے کے علاوہ پوری دنیا کے فری لانسرز سے مقابلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت پر معیاری کام کریں تاکہ اپنی اچھی پروفائل بنا سکیں۔
’اچھے فری لانسر کے اندر صلاحیتیں ہونے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ وہ سب سے منفرد کام پیش کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر آپ کی پروفائل مضبوط ہو جائے گی اور مختلف کلائنٹس آپ سے بار بار کام لیں گی جو کہ پیسے کمانے کا ایک مستقل ذریعہ بن جائے گا۔‘
بیرون ممالک سے پیسوں کی ادائیگی کے بہت سے زرائعے ہیں سب سے بڑا زریعہ اس میں پے پال ہے آپ آن لائن بینک اکاؤنٹ میں بھی پیسے منگوا سکتے ہیں اسکے علاوہ اور بھی بہت سے متبادل ہیں....

. Nice
ReplyDelete